گوبر گیس سے چلنے والی تین پہیئہ سائیکل ایجاد راجستھان میں انجیئنرنگ کے طلبا کا کارنامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-25

گوبر گیس سے چلنے والی تین پہیئہ سائیکل ایجاد راجستھان میں انجیئنرنگ کے طلبا کا کارنامہ

انجیئنرنگ کالج میں‌ زیر تعلیم نے سخت محنت سے کاشتکاروں‌ کیلئے گوبر گیس سے چلنے والی گاڑی ایجاد کی ہے جو کئی طرح‌ سے کام کرتی ہے ۔ اس تین پہیوں‌ والی گاڑی کو ملٹی ٹرائی سائیکل کا نام دیا گیا ہے ۔ کھیت میں‌ کام کرنے والا کسان اگر گوبر گیس پلانٹ بھی لگالے تو وہ بغیر کچھ خرچ کئے گاڑی کی سواری کرسکتا ہے ۔ جئے پور میں‌ واقع آریہ انجینئرنگ طلبا نے بتایا کہ یہ گاڑی تقریبا دو کنٹل وزن منڈی تک لے جاسکتا ہے ۔ اس گاڑی کا انجن اسٹارٹ کرنے کے لئے محض‌ پچاس پیسے کا پیٹرول خرچ ہوتا ہے ۔ جئے پور کے برلا ہال میں‌ چل رہے گاڑیوں‌ کی نمائش میکانیکل طلبا کا کہنا ہے کہ اس گوبر گیس والی گاڑی کو تیار کرنے میں‌ تقریبا اٹھارہ ہزار روپئے کی لاگت آئی ہے اور اگر بڑے پیمانے پر بنایا جائے تو لاگت تقریبا آٹھ ہزار روپئے تک آئے گی ۔ بائیو گیس سے چلنے کی وجہ سے ماحول بھی آلودہ نہیں‌ ہوگا ۔

Invention of a multi tricycle with gobar gas, by Arya Engg. college jaipur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں