القدس - فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج میں تصادم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-10

القدس - فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج میں تصادم

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والی احتجاجی ریالیوں کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس کی متعدد رہائشی کالونیوں اور مہاجر کیمپوں میں صہیونی فوجیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ پرانے القدس شہر کی جنوبی میونسپلٹی سلوان میں فلسطینی نوجوان اور سکیورٹی فورسس میں ہونے والی لڑائی میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے کی جانے والی آنسو گیس شیلنگ سے کئی نوجوان زخمی ہوئے ۔ شمالی القدس کی میونسپلٹی العیسویہ میں ایک نو سالہ بچہ سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔ یہ جھڑپیں جمعہ کی شب اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی حکام نے 200دنوں سے احتجاجی بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی سامر الیعسادی سے اظہار یکجہتی کیلئے لگائے گئے کیمپ اکھاڑنے کی کار روائی شروع کی جس کے بعد جھڑپوں کا آغازہوا۔ مظاہرین کے پتھراؤ، شیشے کی خالی بوتلوں کے حملے سے کئی اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے ۔

alquds palestinian israel army Conflict

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں