مصر - گستاخانہ فلم کے سبب یو۔ٹیوپ پر ایک ماہ کی پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-10

مصر - گستاخانہ فلم کے سبب یو۔ٹیوپ پر ایک ماہ کی پابندی

مصر کی ایک عدالت نے گستاخانہ فلم کی پیشکشی پر یوٹیوب کو ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ملک کی انتظامی عدالت نے کمیونکیشن اور سرمایہ کاری کی وزارت سے کہا کہ وہ گوگل کی ملکیت ویب سائٹ "یوٹیوب" کو مصر میں بلاک کر دیں کیونکہ اس نے گستاخانہ فلم "انوسنس آف مسلمس" پیش کی ہے ۔ مینا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ 13 منٹ کی اس ویڈیو سے گذشتہ سال ستمبر میں مصر، لیبیا اور کئی دوسرے مسلم ممالک میں بے چینی پیدا ہو گئی تھی۔

Egyptian court bans YouTube for a month over Innocence of Muslims trailer

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں