Water problem in summer in hyderabad
موسم گرما کے  آغاز کے  ساتھ ہی پانی کے  استعمال میں  اضافہ ہو جاتا ہے ۔ پچھلے  کئی سالوں  سے  گھریلو صارفین، شہریوں  اور مضافات میں  ہرنے  والوں  کو موسم گرما میں  پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سرکاری عہدیداروں  کے  بموجب جاریہ سال موسم گرما میں  روزانہ 500 ملین گیلن پانی کی سربراہی میں  تخفیف کی جائے  گی۔ حیدرآباد میٹرو پولٹین واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے  فروری تا اگست 2013ء کیلئے  باضابطہ مرحلہ وار پانی کی سربراہی کیلئے  منصوبہ بندی کی ہے  اور پانی کی سربراہی میں  تخفیف کے  ذریعہ آبی بحران پر قابو پایا جائے  گا۔ اس سلسلے  میں  حکومت کے  علاوہ وزیر بلدی امورو شہری ترقیات ایم سریدھر ریڈی کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے  بموجب روزانہ 340 ملین گیلن پانی سربراہ کیا جاتا ہے ۔ اس مقدار میں  کمی کرتے  ہوئے  روزانہ 290 ملین گیلن پانی مرحلہ وار سطح پر سربراہ کیا جائے  گا۔ 5 آبی ذحائر عثمان ساگر، حمایت ساگر، سنگور، مانجرا اور اکم لی( کرشنا) میں  آبی سطح کم ہونے  کی وجہہ پچھلے  سال بارش کی کمی بتائی گئی ہے ۔ پانی کی سنگین صورتحال کو دیکھتے  ہوئے  واٹر بورڈ نے  دونوں  شہروں  میں  آبی سربراہی کو موسم گرما میں  محدود کرنے  کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے  کہ آبی ذخائر میں  کمی کی صورتحال میں  دونوں  شہروں  کو ایک دن کے  وقفہ یا دودن میں  ایک مرتبہ پانی سربراہ کیا جائے  گا۔ 
 
 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں