مغربی بنگال میں رشدی کے داخلے پر پابندی حق بجانب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

مغربی بنگال میں رشدی کے داخلے پر پابندی حق بجانب

بدنام زمانہ منصف سلمان رشدی کے مغربی بنگال میں داخلے پر پابندی کو درست قراردیتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سلطان احمد نے کہاکہ وہ مصنف نہیں بلکہ شیطان ہے جس نے قاعدے کی باتوں پر اظہار خیال کرنے کے بجائے بین مذہبی تنازعات اجاگر کرنے کو یا کسی خاص مذہب کو نشانہ بنانے کو اپنا وطیرہ بنالیا ہے ۔ سلطان احمد نے کہاکہ اظہار کی آزادی کسی بھی شخص کو کسی مذہب کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ سلمان رشدی اپنے ناول "مڈ نائٹس چلڈرن" پر مبنی دیپا مہنہ کی فلم کے پرموشن کے سلسلہ میں 30 جنوری کو کلکتہ آنے والے تھے ۔ سلطان احمد نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے رشدی کی آمد پر پابندی لگا کر بالکل صحیح قدم اٹھایا ہے ۔ ملی اتحاد پریشد کے جنرل سکریٹری عبدالعزیز نے فلمی شاعر جاوید اختر کی رشدی نوازی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اختر اور ان کی بیوی شبانہ اعظمی تسلیم نرسین اور سلمان رشدی ہم مذہب ہیں اور ہم پیالہ اور ہم نوالہ ہیں ۔ یہی وجہہ ہے کہ جاوید اختر نے رشدی کے دورہ کلکتہ کی منسوخی پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور دانشوران بنگال کو حکومتی فیصلہ اور مسلمانوں کے مظاہرہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ترغیب دی ہے اور اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

Trinamool Congress MP Sultan Ahmed called Rushdie a 'satan' and justified the Chief Minister's purported act

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں