آندھرا پردیش کانگریس - 9 ارکان اسمبلی پارٹی سے خارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

آندھرا پردیش کانگریس - 9 ارکان اسمبلی پارٹی سے خارج

صدر پردیش کانگریس کمیٹی بوتسا ستیہ نارائنا نے اپنی کارٹی کے ایسے 9 ارکان اسمبلی جو وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ساتھ اپنی وفاداریاں استوار کئے ہوئے ہیں کو پارٹی سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بوتسا ستیہ نارائنا نے کہا کہ پارٹی ایسے قائدین کے تعلق سے کوئی فکر و تردد نہیں کرے گی جو خود کو دولت کے عوض دوسروں کو فروخت کر دیا کرتے ہیں ۔ بوتسا نے کہا کہ پارٹی کے اس فیصلہ پر مذکورہ ارکان اسمبلی کو نا اہل قراردینے کے تعلق سے اسپیکر اسمبلی این منوہر جائزہ لیں گے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ پارٹی کو امداد باہمی انتخابات میں اس کی خواہش کے مطابق نتائج حاصل ہوں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے کئی ارکان اسمبلی نے حال ہی میں وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

Congress Andhra Pradesh Expels 9 MLAs For Supporting YSR Cong.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں