VVIP helicopter deal: We are ready to discuss all issues, PM says
وزیراعظم منموہن سنگھ نے اٹلی سے ہیلی کاپٹر کے سودے میں دلالی اور رشوت کے معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے آج کہاکہ حکومت کے پاس چھپانے کیلے کچھ بھی نہیں ہے اور وہ پارلیمنٹ میں ہیلی کاپٹر معاملہ سمیت تمام پر بحث کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے آج راشٹرا پتی بھون میں ایک تقریب کے دوران36ارب روپے کا ہیلی کاپٹر سودے میں 362کروڑروپئے کی رشوت دئیے جانے سے متعلق سوال پر کہاکہ حکومت تمام معاملوں پر پارلیمنٹ میں بحث کیلئے تیار ہے کیونکہ اس کے پاس خفیہ رکھنے کیلئے کچھ بھی نہیں بچاہے ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن 12وی وی آئی پی ہیلی کاپٹروں کے سودے سے متعلق معاملہ پارلیمنٹ میں زور وشور سے اٹھانے کی تیاری کر رہا ہے اور دوسری طرف وزیر دفاع اے کے انٹونی بھی اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیاری کر رہے ہیں ۔ مسٹر انٹونی پر سب سے بڑا الزام یہ ہے کہ یہ معاملہ تقریباً ایک سال تک میڈیا میں چھایا رہا تھا لیکن انہوں نے اس پر کوئی کار روائی نہیں کی اور انہوں نے یہ معالہ سی بی آئی کے سپرد اس وقت کیا جب ہیلی کاپٹر کمپنی کے سربراہ کو گرفتارکر لیا گیا۔ اس کے علاوہ وزارت دفاع یہ صفائی دے رہی ہے کہ یہ معاملہ جیسے ہی سامنے آیا اس پر فوراً کار روائی کی گئی۔ اس معاملے کی جانچ کیلئے سی بی آئی افسران اور وزارت دفاع کے ایک جوائنٹ سکریٹری مشتمل ٹیم اٹلی بھی گئی ہے جو وہاں سے وکلاء سے مل کر اس معاملے کی تفصیلات جمع کرنے کی کوشش کرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں