ایلا رمیش بھٹ کو اندرا گاندھی انعام برائے امن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

ایلا رمیش بھٹ کو اندرا گاندھی انعام برائے امن

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے اقتدار اور سماجی و معاشی ترقی میں خواتین کی مساوی حصہ داری پر زور دیتے ہوئے آج کہاکہ اگر خواتین کو معیشت میں پوری شراکت نہیں ملی تو اس سے سماجی ترقی بھی متاثرہو گی۔ صدر یہاں راشٹرا پتی بھون میں پدم بھوشن محترمہ ایلارمیش بھٹ کو اندرا گاندھی انعام برائے امن و ترک اسلحہ اور ترقی پیش کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی بھی موجود تھیں ۔ مسٹر مکھرجی نے کہاکہ اگر خواتین کو معیشت کے اندر تعمیری کوششوں میں مناسب حصہ داری نہیں ملی تو یہ نہ صرف غیر منصفانہ بلکہ سماجی ترقی کیلئے بھی نقصاندہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں صنفی نا برابری کو خواتین کو معاشی طورپر با اختیار بنا کر اور سماجی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اقتدار میں خواتین کے رول کو فروغ دینے کی فعال کوششوں کے ذریعہ ہی دور کیا جاسکتا ہے ۔ اور خواتین کو با اختیار بنا کر ہی قوم کی تعمیر کے عمل میں سبھی شہریوں کی حصہ داری مکمل ہو سکتی ہے ۔

Indira Gandhi peace prize conferred on Ela Bhatt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں