2/فبروری لکھنؤ ایجنسیاں
اترپردیش میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے اکھلیش یادو کی قیادت والی بی یس پی حکومت نے 41 ہزار جزوقتی ٹیچروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج ہفتہ کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ حکم کے مطابق آئندہ 25!فروری کو ٹیچروں کی بھرتی کے سلسلہ میں ضلع سطح پر اشتہارات شائع ہوں گے اور امیدواروں کو آن لائن درخواست (ای درخواست) 23!مارچ 2013ء تک دینی ہو گی ۔ جس کیلئے درج فہرست اقوام و قبائل سے 100روپئے ، دیگر امیدواروں سے 200روپئے فیس وصول کی جائے گی جبکہ معذوروں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ بھرتی اور تربیت کا عمل 30 جون تک مکمل کر کے انسٹرکٹروں ( جزوقتی ٹیچروں ) کو نئے تعلیم سیشن کے پہلے دن یعنی یکم جولائی کو اسکولوں میں عہدہ کا چارج دلادیا جائے گا۔ Uttar Pradesh govt will provide 41000 teachers jobs
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں