مودی وزیر اعظم عہدے کے اہل نہیں - شوبھا ڈے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

مودی وزیر اعظم عہدے کے اہل نہیں - شوبھا ڈے

آگرہ۔ (ایجنسیاں ) ایک طرف جہاں ملک بھر میں نریندر مودی کو وزیراعظم کے عہدے کا سب سے قابل امیدوار سمجھا جا رہا ہے وہیں اپنی بے باک رائے کیلئے مشہور معروف کالم نگار و مصنفہ شوبھا ڈے نے کہا ہے کہ مودی وزیراعظم عہدے کے قابل نہیں ہیں ۔ یہ باتیں شوبھا ڈے نے آگرہ میں منعقدہ تاج لٹریچر کانفرنس میں کہی۔ شوبھا ڈے کا ماننا ہے کہ نریندر مودی صرف گجرات کے لیڈر ہیں نہ کہ پورے ملک کے ۔ انہوں نے کہاکہ گجرات فسادات کو لوگ بھول جائیں اس کیلئے مودی کو ابھی بہت کچھ کرنا ہو گا۔ شوبھا ڈے کے مطابق مودی کو اقلیتوں میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے کافی پاپڑبیلنے پڑیں گے ۔ شوبھا ڈے نے یہ خدشہ بھی طاہر کیا کہ مودی اگر وزیراعظم بن گئے تو ملک میں چین جیسی ڈکٹیٹر شپ دکھائی پڑنے لگے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ مودی اب نوجوانوں میں بھی اتنے مقبول نہیں ہیں ۔ غور طلب ہے کہ ابھی حال میں کئی سروے میں مودگی کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے سب سے قابل امیدوار تسلیم کیا گیا ہے ۔

Modi is not suitable prime minister candidate - Shobhaa De

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں