High drama at Greater Hyderabad Municipal Corporation council meeting
مجلس اتحاد المسلمین کے قائد مقننہ جناب اکبر الدین اویسی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مجلسی کارپوریٹرس نے آج گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے جنرل باڈی اجلاس کی کار روائی کو روک دیا۔ کارپوریٹرس کے زبردست احتجاج کے بعد مئیر محمد ماجد حسین نے پہلے 15منٹ اور بعد میں 6 فروری تک اجلاس کو ملتوی کر دیا۔ جنرل باڈی اجلاس بلدیہ کے ٹرانسپورٹ اورینٹیشن ملازمین کی ہڑتال اور دھرنے کی وجہہ سے دوگھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی مجلسی کارپوریٹرس نے اکبر الدین اویسی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔ مجلسی کارپوریٹرس اپنی نشستوں سے اٹھ گئے اور پوڈیم کے پاس پہنچ کر نعرے لگانا شروع کر دیا۔ اس موقع پر زبردست شور و غل دیکھا گیا۔ احتجاجی کارپوریٹرس نے We Want Justice اور "اکبر اویسی کو رہا کرو" کے نعرے لگائلے ۔ مئیر نے احتجاجی کارپوریٹرس سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی لیکن کارپوریٹرس نے احتجاج جاری رکھا۔ 15منٹ تک اجلاس کے التواء کے بعد کار روائی کا دوبارہ آغازکے ساتھ ہی مجلسی کارپوریٹرس نے حکومت اور چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے خلاف نعرے لگائے ۔ کارپوریٹرس نے "اکبر اویسی زندہ باد" " کرن کمار ریڈی مردہ باد"" چیف منسٹر ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگائے ۔ جواب میں کانگریس کے کارپوریٹرس نے بھی "چیف منسٹر زندہ باد" "کانگریس پارٹی زندہ باد" کے نعرے لگائے ۔ ایوان میں زبردست شوروغل اور احتجاج کو دیکھتے ہوئے مئیر نے 6فروری تک اجلاس کو ملتوی کر دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں