متحدہ عرب امارات - برسرخدمت ہندوستانیوں کی حکومتی ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

متحدہ عرب امارات - برسرخدمت ہندوستانیوں کی حکومتی ستائش

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اس علاقہ میں مقیم اور برسرخدمت ہندوستانی برادری کے رول کو زبردست خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی اقتصادی ترقی میں ہندوستانیوں نے کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ امارات کے وزیر اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے گزشتہ روز کہا کہ ہند ۔ امارات مضبوط و مستحکم تعلقات کی وجہ یہی ہے کہ اس ملک میں مقیم اور برسرخدمت ہندوستانی برادری کواحترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ ہندوستانیوں کے مقامی تعمیروترقی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بالخصوص متحدہ عرب امارات کی تجارتی و اقتصادی شعبوں میں ہندوستانیوں کا نمایاں رول رہا ہے ۔ شیخ نہیان نے گزشتہ شب بھارتی ٹیلی کام کے نائب صدر نشین ومنیجنگ ڈائرکٹر رنجن بھارتی متل کے اعزاز میں اپنے محل میں منعقدہ بینکویٹ سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مسٹرمتل بھی اس ہندوستانی وفد میں شامل ہیں جو وزیر صنعت و تجارت وٹکسٹائیل آنند شرما کی قیادت میں یہاں پہنچا ہے جو متحدہ عرب امارات ۔ ہند اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس برائے سرمایہ کاری کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے ۔ شیخ نیہان نے اس موقع پر مزید کہا کہ گزشتہ چھ دہائیوں سے ہندوستانی اس ملک میں آباد ہیں جو زندگی کے ہر شعبے میں تعمیری و ترقی کے لیے تیل کی دولت سے مالا مال ہیں اس مملکت کی کوششوں میں شامل ہیں جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات مثالی ترقی کرچکا ہے ، بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ہندوستانی برادری کی خدمت مثالی ہے ۔

UAE hails role of Indian diaspora in economic growth

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں