کوئٹہ - عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

کوئٹہ - عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی

پاکستان کے وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کل رات سے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 170 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں ۔ انہوں نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تمام مجرموں کا صفایا نہیں ہوجاتا ۔ آپریشن جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں برادری کے تمام جائز مطالبات مان لیے گئے ہیں ، اور ان سے گزارش کیا ہے کہ وہ تدفین کا عمل شروع کردیں ۔ دوسری جانب ، ملی یکجہتی کونسل نے حکومتی وفد کی جانب سے کروائی گئی یقین دہانی کے بعد ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے ملک بھر میں دھرنے کے شرکا سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں ۔ مجلس وحدت المسلمین کے نائب صدر مولانا امین شہیدی نے کہا ہے کہ تدفین کا کام شروع کردیا جائے گا ۔ انہوننے کہا کہ اس وقت رات ہوگئی ہے ، اس لیے تدفین کا عمل کل صبح شروع کیا جائے گا ۔ قبل ازیں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ کوئٹہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف نشانہ بند کاروائی کا آغاز کریں ۔ وزیراعظم نے یہ حکم پاکستان کے شیعہ اکثریتی جنوب مغربی پاکستانی شہر میں دہشت گرد حملوں میں تقریبا 90 افراد کی ہلاکت کے بعد دیا ہے ۔

Quetta blast: Pakistan police arrests 170 suspects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں