تریپورہ - 60 رکنی اسمبلی انتخابات میں نوے سے زائد پولنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-15

تریپورہ - 60 رکنی اسمبلی انتخابات میں نوے سے زائد پولنگ

تریپورہ میں 60رکنی اسمبلی کیلئے آج پرامن طریقے سے انتخاب ہوا جس میں 93فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ چیف الیکشن آفیسر کے دفتر کے ذرائع نے بتایاکہ و وٹنگ کا فیصد اور بڑھ سکتا ہے کیونکہ ریاست کے کچھ حصوں میں و وٹنگ کا عمل ابھی چل ہی رہا ہے ۔ 2008ء میں ریاست میں ہوئے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں 92.6 فیصد و وٹنگ ہوئی تھی۔ بایاں محاذ ریکارڈ بناتے ہوئے 5ویں بار اقتدار میں لوٹنے کی امید ہے ۔ اہم مقابلہ بایاں محاذ اور کانگریس کے درمیان ہے ۔ وزیر اعلیٰ مانک سرکار، وزیر مالیات بادل چودھری ، وزیراعلیٰ تعلیم انل سرکار، ریاستی کانگریس چے ئرمین سدیپ رائے برمن، سابق وزیر اعلیٰ سمیر رنجن برمن اور انڈی نجینس نیشنل پارٹی آف تریپورہ کے چیرمین بجل راکھا وال ان 24امیدواروں میں شامل ہیں جن کی سیاسی تقدیر ای وی ایم میں بند ہو گئی ہے ۔

Tripura records 93% turnout in assembly polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں