Syrian leaving their country - UNO
پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی نے آج بتایا کہ تقریباً 5ہزار پناہ گزین روزانہ شام سے محفوظ مقامات کی تلاش میں پڑوسی ملکوں میں پہنچ رہے ہیں ۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان ایڈرین ایڈورڈس نے جنیوا میں ایک اخباری بریفنگ میں بتایا کہ یہ ایک زبردست بحران ہے ۔ صرف جنوری میں ان پناہ گزینوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور ہمارے خیال سے صرف ایک مہینے میں پناہ گزینوں کی درج شدہ تعداد میں 25فیصداضافہ ہوا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں