Iyad Madani to be named new OIC chief at Cairo Summit
قاہرہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے سربراہ اجلاس میں جمعرات کو سعودی عرب کے سابق وزیر اطلاعات و ثقافت عیاض مدنی کو تنظیم کا نیا سکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے ۔ عیاض مدنی کے مقابلے میں تنظیم کے سکریٹری جنرل کے عہدے کیلئے تین امیدوار تھے لیکن وہ تینوں ہی ان کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔ نئے سربراہ 2014ء میں ترکی کے پروفیسر اکمل الدین احسان اوگلوکی جگہ عہدہ سنبھالیں گے ۔ او آئی سی کے نئے صدرنشین صدر مصر محمد مرسی نے دوروزہ کانفرنس کے اختتام پر عیاض مدنی کے انتخاب کا اعلان کیا۔ چوٹی کانفرنس پر شام کی خانہ جنگی چھائی رہی اور اس سلسلے میں مسلکی اختلافات بھی ابھر کر سامنے آئے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں