Former PAF man heads fidayeen unit to free jailed militants
پاکستان ایرفورس کے ایک سابق عہدیدارکی سربراہی میں خصوصی فدائن یونٹ پاکستانی طالبان اور اسلامک مومنٹ آف ازبیکستان کی جانب سے تشکیل دی گئی ہے جو جیلوں پر حملے کرتے ہوئے مقید عسکریت پسندوں کو آزاد کرائے گی۔ ایک میڈیا رپورٹ نے آج یہ بات کہی۔ "انصار الاسیر" یونٹ کی قیادت عدنان رشید کے سپرد ہے جو پاکستان ایرفورس کا سابقہ عہدیدار ہے ۔ جو شمال مغربی ٹاون میں ایک جیل سے فرار ہوئے تھے جبکہ اس پر گذشتہ سال 15اپریل کو الگ بھگ 200طالبان جنگجوؤں نے حملہ کر دیا تھا۔ رشید کو سابق صدر پروفیسر مشرف کاقتل کرنے کی کوشش کا مجرم قراردیا گیا تھا۔ انہیں حال ہی میں تحریک طالبان پاکستان ترجمان احسان اﷲ احسان کے ساتھ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا جس میں ممنوعہ گروپ نے حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے تازہ پیش کش کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں