انقرہ میں امریکی سفارتخانہ کے باہر خودکش دھماکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

انقرہ میں امریکی سفارتخانہ کے باہر خودکش دھماکہ

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں آج ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہاں سفارت خانہ امریکہ کے باب الداخلہ پر ایک خودکش بم بردار نے دھماکہ کیا۔ کم ازکم 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اے پی سے وابستہ ایک صحافی نے دیکھا کہ سفارت خانہ کے باب الداخلہ کے سامنے ایک نعش پڑی ہوئی ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بم کا دھماکہ، باب الداخلہ کے سکیورٹی چک پوائنٹ کے اندر کیا گیا۔ خانگی این ٹی وی چیانل نے یہ خبردی ہے کہ باب الداخلہ پر متعین 2سکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے ۔ رائٹر کے بموجب دھماکہ میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے دھماکہ کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ راستہ پر ملبہ بکھڑا پڑا تھا اور فضاء میں دھویں کے بادل بلند ہورہے تھے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہو گا کہ ترکی میں اصل داخلی سکیورٹی خطرہ علیحدگی پسند کر دستان ورکرس پارٹی سے لاحق ہے ۔ ترکی نے پڑوسی ملک شام میں بین الاقوامی مداخلت کی اپیل کی قیادت کی ہے اور وہ شام سے متصلہ اپنی سرحد پر پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم چلانے والے سینکڑوں ناٹو سپاہیوں کی میزبانی کر رہا ہے ۔ ان سپاہیوں کا تعلق امریکہ، جرمن اور نیدر لینڈ سے ہے ۔ انقرہ میں آج سفارت خانہ امریکہ کے باب الداخلہ پر دھماکہ میں کوئی ہندوستانی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ سفیر ہند سشمیتا گنگولی ، انقرہ میں مقامی حکام سے ربط قائم کی ہوئی ہیں ۔

2 Dead in Suicide Bombing at U.S. Embassy in Ankara Turkey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں