میں مسلمانوں کا دوست ہوں - کمل ہاسن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-01

میں مسلمانوں کا دوست ہوں - کمل ہاسن

چیف منسٹر تاملناڈو جیہ للیتا کی جانب سے متنازعہ فلم "وشواروپم" پر مثبت بیان سامنے آنے کے بعد اداکار کمل ہاس نے جیہ للیتا اور اپنے حامیوں سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس تنازعہ کے دوران انہیں مسلمانوں کی جانب سے بے تحاشہ حمایت حاصل ہوئی۔ کمل ہاسن نے وضاحت کی کہ انہوں نے ملک چھوڑنے کی جو بات کہی تھی اُس وقت وہ بہت ہی برہمی کے عالم میں تھے ۔ انہوں نے ایک بار پھر امید ظاہر کی کہ ان کی فلم از جلد سینما گھروں میں دکھائی جانے لگے گی۔ کمل ہاسن نے یہ بات واضح کی کہ انہوں نے فلم میں کوئی بھی ایسی بات نہیں کہی ہے جس سے مسلمانوں کو اعتراض ہو سکتا ہے ۔ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے مناظر ہٹانے کو تیار ہیں جس کی وجہہ سے مسلمانوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ان کے تعلق سے متنازعہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مجھ پر اسلام مخالف ہونے کا الزام لگایا جا رہا ہے ۔ کیونکہ میری فلم میں دہشت گردوں کی القاعدہ سے وفاداری دکھائی گئی ہے وہ شاید یہ بھول رہے ہیں کہ ہندو دہشت گردی پر بھی میں نے "ہے رام" جیسی فلم بنائی ہے ۔ وہ شاید یہ بھی بھول گئے ہیں کہ میں ہی پہلا فنکار ہوں جس نے بابری مسجد کے گرائے جانے پر کھلے عام تنقید کی تھی۔ میں مسلمانوں کا دوست ہوں ۔

I am a friend of muslims - Kamal Hassan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں