نیویارک ٹائمس ویب سائیٹ - چینی ہیکرز حملے کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

نیویارک ٹائمس ویب سائیٹ - چینی ہیکرز حملے کا دعویٰ

امریکی اخبار "نیویارک ٹائمس" نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ 4ماہ سے چین کے بعض ہیکرز کی جانب سے اس کی سائٹ میں مستقل دخل اندازی کی جاتی رہی ہے ۔ اخبار نے کہاکہ سائٹ پر یہ حملے چینی وزیراعظم وین جیاباؤ کے خاندان کی جانب سے اربوں کی دولت بٹورنے سے متعلق ایک رپورٹ تیار کرنے کے وقت سے ہی ہورہے ہیں ۔ اخبار نے کہاکہ ہیکرز نے رپورٹرس اور نامہ نگاروں کے ای میلس کو نشانہ بنانے کیلئے وہی طریقے استعمال کئے جو چینی فوج سے وابستہ رہے ہیں ۔ اخبار کے مطابق ہیکرز پہلی بار دستمبر میں ان کے کمپیوٹرسسٹم تک پہنچے جب وین جیاباؤ سے متعلق ان کی رپورٹ تکمیل کے آخری مرحلہ میں تھی۔ جیاباؤ کے خاندان سے متعلق اخبار نے جو رپورٹ شائع کی تھی اس میں تقریباً2.75 ارب ڈالر کی دولت تجارت کے ذریعہ کمانے کی بات کہی گئی تھی اور اس میں جیاباؤ پر کوئی غلطی کرنے کا الزام عائد نہیں کیا گیا تھا۔ چین کی حکومت سے وین جیاباؤ اور اس میں جیاباؤ سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو بدنام کرنے کی مہم قرار دے کر مسترد کر دیا تھا تاہم چین کی وزارت دفاع نے اخبار کو بتایا کہ چینی قوانین کے مطابق ہیکنگ غیر قانونی عمل ہے ۔ چین کی فوج کی جانب سے اخبار کو بتایا گیا ہے کہ بتایا گیا ہے کہ ہیکنگ سمیت انٹرنٹ کی کسی بھی طرح کی سکیورٹی توڑنا قانونا جرم ہے اور بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کے سائبر حملوں کا الزام چینی فوج پر لگانا غیر پیشہ وارانہ طریقہ اور بے بنیاد بات ہے ۔

Chinese Hackers Target NY Times Website

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں