شمال مشرقی امریکہ میں زبردست برفانی طوفان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-10

شمال مشرقی امریکہ میں زبردست برفانی طوفان

امریکہ کی شمالی مشرقی ریاستوں اور مشرقی کناڈا میں شدید برفباری سے مختلف شہروں میں بجلی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ۔ 3.5لاکھ سے زیادہ گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔ امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں کے کچھ علاقوں میں تین فٹ تک برف پڑچکی ہے اور انہیں شدید برفانی طوفان کا سامنا ہے ۔ ابھی تک 4افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ دوسری جانب بحراوقیانوس کے ساحل پر آباد مشرقی کناڈا کے باشندوں کو بھی سخت برفباری کا سامنا ہے ۔ اونٹاریو میں زبردست برفباری ہوئی ہے اور نیو برنسوک، نوا اسکواشا اور نیو فاؤنڈ لینڈ وغیرہ برفانی طوفان کی زد میں ہیں ۔ اونٹاریو میں 200 سے زیادہ ٹریفک حادثات ہو چکے ہیں جن میں تین لوگ ہلاک ہو چکے ہیں ۔ پیشی قیاسی میں شدید ہواؤں کے ساتھ برف پڑنے کا خطرہ بتایا گیا ہے ۔ بوسٹن کے قریبی علاقوں میں تقریباً74سنٹی میٹر برف پڑی ہے ۔ نیویارک، مینے ، کنکی کٹ میں بھی یہی صورتحال ہے ۔ مساچوسیسٹس کے قریب نیوکلر برقی پلانٹ کو بند کر دیا گیا ہے ۔ کل 56تا64 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں جن کی رفتار رات میں 60میل فی گھنٹہ ہو گئی۔

Snowstorm knocks out power for thousands across north-east US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں