فلم : دو کلیاں (1968)
نغمہ نگار : ساحر لدھیانوی
گلوکار : محمد رفیع،لتا منگیشکر
موسیقار : روی
اداکار : بسواجیت،مالا سنہا
یوٹیوب : Tumhari Nazar Kyon Khafa Ho Gayi
تمہاری نظر کیوں خفا ہوگئی
خطا بخش دو گر خطا ہوگئی
ہمارا ارادہ تو کچھ بھی نا تھا
تمہاری خطا خود سزا ہوگئی
سزا ہی صحیح آج کچھ تو ملا ہے
سزا میں بھی اک پیار کا سلسلہ ہے
محبت کا کچھ بھی انجام ہو
ملاقات کی ابتدا ہوگئی
ملاقات پہ اتنے مغرور کیوں ہو
ہماری خوشامد پہ مجبور کیوں ہو
منانے کی عادت کہاں پڑگئی
ستانے کی تعلیم کیا ہوگئی
ستاتے نا ہم تو مناتے ہی کیسے
تمہے اپنے نزدیک لاتے ہی کیسے
اسی دن کا چاہت کو ارمان تھا
قبول آج دل کی دعا ہوگئی ۔۔
Tumhari Nazar Kyon Khafa Ho Gayi- Do Kahliyan (1968)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں