فرانس - خواتین سے متعلق قدیم قانون منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-10

فرانس - خواتین سے متعلق قدیم قانون منسوخ

فرانس کی حکومت نے 200 سالہ قدیم ایک قانون کو ختم کر دیا ہے جس کے تحت خواتین کے پتلون پہننے پر پابندی تھی۔ فرانس کے وزیر برائے حقوق نسوان نجات ولوبلقاسم نے کہاکہ یہ پابندی جدید فرانس کی روایات اور قوانین سے مطابقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے مزید کہاکہ 17نومبر 1800ء کو منظور کیا گیا یہ قانون پہلے ہی دم توڑچکا ہے کیونکہ اس کی آج کے فرانس کے ساتھ کوئی مطابقت نہیں ہے ۔ اس قانون کے خاتمہ کا اعلان گذشتہ سال پارلیمان میں اٹھائے گئے ایک سوال کے بعد کیا گیا۔ اس قانون کے تحت خواتین کو ایک مقامی پولیس افسر کی اجازت درکار ہوتی تھی اگر وہ مردوں کی طرح کے کپڑے پہننا چاہتی تھی یا ٹراؤزر پہننا چاہتی تھی۔ اگرچہ اس قانون کو عرصہ دراز سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے مگر یہ قانون کی کتابوں میں موجود ہے ۔ بلوبلقاسم نے کہاکہ اصل قانون کا مقصد خواتین کو بعض مخصوص ملازمتیں کرنے سے روکنا تھا۔

200-year-old Paris trouser ban for women lifted finally

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں