غیر سعودی شوہر اور اولاد کو اسپانسر کرنے کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

غیر سعودی شوہر اور اولاد کو اسپانسر کرنے کی اجازت

سعودی خواتین کو جنہوں نے سابق میں بیرونی شہریوں سے شادی کی ہے ان کے شوہروں اور بچوں کو سعودی مردوں کے برعکس ملک میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ سعودی خواتین اب اپنے بیرونی شوہروں اور بچوں کو اسپانسر کر سکتی ہیں ۔ مملکت میں امیگریشن کنٹرول کا ذمہ دار ڈائرکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ نے یہ بات بتائی ہے ۔ اتوار کو شایع کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی خواتین جنہوں نے غیر سعودیوں سے شادی کی ہے ۔ اب قانونی طور پر اپنے بچوں اور شوہروں کو اسپانسر کر سکتی ہیں اگر انہوں نے جائز طریقے سے شادی کی ہے ۔ سعودی خواتین کو ایک بیرونی شہری سے شادی کرنے کے سلسلہ میں وزرات داخلہ سے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت دی جائے گی ۔ اس کے لیے واحد طریقہ یہ ہے کہ انہیں ملک میں شوہروں اور بچوں کے قیام کے لیے ایک کمپنی کی جانب سے کام کے مقاصد کے لیے یا سعودی عربیہ میں قانونی طور پر رہنے کے لیے اسپانسر کرنا ہوگا ۔ مملکت میں مردوں کو ان کی غیر سعودی بیویوں کو شہریت دی جاسکتی تھی جنہوں نے 4 سال قبل شادی کی ہے اور انہیں بچے ہیں ۔ سابق میں اس قانون سے خواتین کو ان کے حق سے محروم رکھا گیا تھا ۔

Saudi women now allowed to sponsor their non-Saudi husbands children

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں