ڈاکٹریٹ مقالہ سرقہ - جرمن وزیر تعلیم مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

ڈاکٹریٹ مقالہ سرقہ - جرمن وزیر تعلیم مستعفی

جرمن وزیر تعلیم انیٹ شیوین نے اپنے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے مقالے میں سرقہ کرنے کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے ۔ انیٹ نے استعفٰی ڈوسلڈرف کی ہسیزیخ ہائنی یونیورسٹی کی جانب سے ان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری منسوخ کیے جانے کے فیصلے کے بعد دیا جس نے ان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مواد کے سرقہ کی وجہ سے منسوخ کردی تھی ۔ انیٹ کوچانسلرانجیلا مرکل کی قریبی ساتھی مانا جاتا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی کے اس فیصلے پر قانونی چارہ جوئی کریں گی ۔ 2011ء میں جرمن وزیردفاع کارل تھیوڈورزو گوٹب برگ نے بھی اپنے مقالے سے متعلق سرقہ بازی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا ۔انیٹ کی جگہ پرجوہانا وانکا کو نئی جرمن وزیرتعلیم مقرر گیا گیا ہے ۔ یہ بات اہم ہے کہ وزیرتعلیم کی ذمہ داریوں میں جرمن یونیورسٹیوں کی نگرانی بھی ایک ذمہ داری ہے ۔ انیٹ نے اپنے استعفے میں چانسلر انجیلا مرکل کی دوستی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کراپنی پارلیمان کی رکنیت پر توجہ مرکوز کریں گی ۔ میں نے کبھی سرقہ نہیں کیا اور اس الزام نے مجھے بہت تکلیف پہنچائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بنیادی ذمہ داری اپنی وزارت اور حکومت کو بچانا تھا جس کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک وزیرتعلیم ایک یونیورسٹی کے خلاف مقدمہ کرتا ہے تو اس کے عہدے ، دفتر اور جماعت پر دباؤ پڑے گا جس سے میں بچنا چاہتی ہوں ۔

German education minister Annette Schavan resigns amidst plagiarism scandal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں