حرم شریف میں مطاف کی توسیع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

حرم شریف میں مطاف کی توسیع

مکہ مکرمہ میں کعبتہ اللہ شریف کی توسیع کے پراجکٹ میں مطاف علاقہ کی توسیع شامل ہے اور بالائی منزلوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے 6 منزلہ بنایا جائے گا ۔ اس پراجکٹ میں کنگ عبدالعزیز انڈومنٹ پراجکٹ کے سنٹرل ایرکنڈیشنگ کی تنصیب بھی شامل ہے اور 63 ہوٹل ٹاورس کی تعمیر بھی اس میں شامل ہے ۔حرمین شریفین کے لیے پریسڈنسی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد الخزیم نے اخبار عکاظ / سعودی گزٹ سے کہا ہے کہ عازمین حج کی آسانی کے ساتھ روانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سیڑھیوں کے ذریعہ مطاف علاقہ کے ساتھ مسجد کے تمام کنٹری یارڈس کو مربوط کرنے جائزہ لیا جارہا ہے ۔ توسیع کا پراجکٹ تین اہم علاقوں پر مشتمل ہے ۔ الحرم کہ پہلی توسیع میں دو ملین عازمین حج کے لیے گنجائش فراہم کرنے کی تجویز ہے ۔ بیرونی علاقوں کی ترقی کی دوسری تجویز عازمین کی سہولت کے ساتھ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ریسٹ رومس ، سرنگوں اور دیگر خدمات پر مشتمل ہے ۔ تیسری تجویز میں سپورٹ سرویسس ایریا کی ایرکنڈیشننگ ، الکٹرسیٹی اسٹیشن ، واٹر اسٹیشنس اور دیگر خدمات شامل ہیں ۔مطاف کی خلافت عثمانیہ دور کی توسیع منہدم کردی جائے گی اور مطاف کی تینوں جانب سے توسیع ہوگی ۔ الحرم مطاف کی طرح ابتدا میں 4 منزلوں پر مشتمل تھا اور مستقبل میں مزید دو منزلوں کا اضافہ کیا جائے ۔

Mataf area in Haram to be expanded

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں