سربجیت سنگھ - رحم کی دوبارہ درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-23

سربجیت سنگھ - رحم کی دوبارہ درخواست

سزائے موت کا سامنا کرنے والے قیدی سربجیت سنگھ نے پاکستان کے عوام اور صدر آصف علی زرداری کے نام موسومہ اپنی تازہ درخواست رحم پر دستخط کی ہے ۔ ان کے وکیل نے آج یہ بات بتائی ۔ہندوستانی شہری کے وکیل پرویز شیخ نے بتایا کہ سربجیت نے ایک اپیل پر دستخط کی ہے جس میں مشترکہ طور پر پاکستان کے عوام اور صدر آصف علی زرداری کو مخاطب بنایا گیا ہے اور یہ ملاحظہ کے لیے زرداری کے پاس بھیجی گئی ہے ۔ پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ نے کہا کہ انھوں نے کل کوٹ لکھ پتھ جیل میں سربجیت سے ملاقات کی ہے اور انھیں اپنی کتاب "سربجیت سنگھ ۔ غلط شناخت کا یاک معاملہ "پیش کی ہے ۔ سربجیت کو صوبہ پنجاب میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں مبینہ رول کے لیے قصوروار قرار دیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ 1990 ء میں پیش آیا تھا جس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، انھوں نے متعدد مرتبہ رحم کی درخواست کی ہے جسے عدالتوں اور سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر قیادت حکومت نے 2008 ء میں سربجیت کی سزائے موت کو غیر معینہ مدت کے لیے التواء میں ڈال دیا ۔ سربجیت کے ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ وہ نادانستگی میں بھٹک کر پاکستانی سرحد میں داخل ہوگیا تھا ۔

Sarabjit Singh appeals for clemency to Zardari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں