پاکستانی طالبان کمانڈر کو پاکستان کے حوالے کرنے کی اپیل مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-23

پاکستانی طالبان کمانڈر کو پاکستان کے حوالے کرنے کی اپیل مسترد

افغانستان نے آج پاکستانی طالبان کمانڈر مولوی فقیر محمد کو حوالے کرنے کی اپیل مسترد کردی ۔ پاکستان کے وزرات خارجہ نے کہا تھا کہ افغانستان میں حراست میں لیے جانے والے شدت پسند طالبان کمانڈر مولوی فقیر کو جلد از جلد پاکستان کے حوالے کیا جانا چاہیے ۔ پاکستانی وزرات خارجہ کے ترجمان معظم خان نے اسلام آباد میں کل ہفتہ وار بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو مولوی فقیر کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی ۔ ترجمان کے مطابق چہارشنبہ کی رات افغان وزیر خارجہ نے اپنی پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں اس گرفتاری کی تصدیق کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ انہیں جلد از جلد پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا کیونکہ ان کے ہاتھوں پر بہت سے معصوم پاکستانیوں کا خون ہے ۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولوی فقیر کی گرفتاری پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون اور اعتماد کا مظہر ہے ۔ اس سوال پر کہ کیا پاکستان صرف مولوی فقیر یا دیگر افراد کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے ، ترجمان نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ وہ تمام افراد جو پاکستان مخالف کارروائیوں میں مصروف ہیں ، گرفتار ہوں گے اور پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے ، افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس کا حوالگی مجرمین کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اس لیے مولوی محمد فقیر کو حوالے نہیں کیا جائے گا ۔

Afghanistan rejects Pakistan's request to hand over Taliban chief Maulvi Faqir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں