Pakistan condemns Hyderabad blasts
پاکستان نے حیدرآباد میں ہوئے بم دھماکوں کی سخت مذمت کی اور کہاکہ دہشت گردی خواہ کسی بھی شکل میں ہو بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان معظم خان نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان، ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں ہوئے بم دھماکوں کی جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے سخت مذمت کرتا ہے ۔ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ دہشت گردی کی تمام حرکتیں چاہے اُن کے محرکات کچھ بھی ہوں ناقابل جواز ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے متاثر ہونے کی حیثیت سے پاکستان، ہندوستانی عوام کے دکھ اور صدمہ کو اچھی طریقہ سے سمجھتا ہے اور اس میں برابر کا شریک ہے ۔ خان نے مزید کہاکہ ہماری دعائیں دہشت گرد حملہ کے مہلوکین کے افراد خاندان کے ساتھ ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں