ایس آئی ٹی رپورٹ - ذکیہ جعفری کے حوالے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-15

ایس آئی ٹی رپورٹ - ذکیہ جعفری کے حوالے

سپریم کورٹ حکم کے ایک ہفتہ بعد سابق کانگریس ایم پی احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی) کی ابتدائی رپورٹ کی ایک کاپی سونپی گئی۔ ان کی شکایت پر وزیراعلیٰ نریندر مودی کے خلاف جانچ کی گئی اور 2002ء کے فرقہ وارانہ فسادات کی اس تحقیقات میں انہیں اور دیگر افراد کو کلین چٹ بھی دی گئی ہے ۔ ایس آئی ٹی اے کے مہلوترہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر یہ رپورٹ تیار کی ہے ۔ ایس آئی ٹی نے ہمنش شکلا کی تیار کردہ رپورٹ پیش کی ہے ۔ میٹرو پولٹین مجسٹریٹ بی جے گنترا نے رپورٹ کاپی ذکیہ جعفری کے وکلاء کے سپرد کی۔ 3رپورٹیں پیش کرنے کے بعد ایس آئی ٹی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ذکیہ اور ان کے وکلاء کو اس رپورٹ کا استعمال اور کسی دیگر معاملے میں نہ کریں ۔ خصوصی سرکاری وکیل آر ایس جمور نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ذکیہ اور ان کے وکلاء کی شکایت پر ضروری حکم جاری کیا اور کہاکہ وہ رپورٹ کا نامناسب استعمال نہ کریں کیونکہ یہ ایک اہم معاملہ ہے ۔ ذکیہ جعفری کے وکیل ایڈوکیٹ ایس ایم و وہرہ نے تینوں رپورٹیں ملنے کے بعد عدالت سے درخواست کی کہ انہیں رپورٹ کا جائزہ لینے کا وقت دیا جائے کہ رپورٹ سپریم کورٹ کی مشروط ہدایت پر کھری اتریں ۔ مجسٹریٹ نے و وہراہ کی اپیل کو تسلیم کر لیا اور 18!فروری کو سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ واضح رہے کہ فروری 2002ء کے فسادات میں احمد آبادکی گلبرگ سوسائٹی کو شرپسندوں نے نشانہ بنایا اور 50 سے زائد افراد کو زندہ جلادیا گیا جن میں کانگریس کے سابق ایم پی احسان جعفری بھی شامل تھے ۔ انہیں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سوسائٹی کی خواتین اور بچوں کو بچانے حملہ آوروں سے اپیل کر رہے تھے فسادیوں نے انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا اور پھر سوسائٹی میں آگ لگادی۔

SIT provides 2002 riots probe report to Zakia Jafri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں