مسلم نوجوانوں کو سیاسی جماعتیں متشدد بنا رہی ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-15

مسلم نوجوانوں کو سیاسی جماعتیں متشدد بنا رہی ہیں

گارڈن ریچ میں 12فروری کے تشدد میں پولیس افسر کے قتل کے واقعہ کی مسلم تنظیموں نے مذمت کی ہے اور کہاکہ سیاسی پارٹیاں مسلم نوجوانوں کو تشددپسند بنا کر ان کا استحصال کر رہی ہیں ۔ ملی اتحاد پریشد کے جنرل سکریٹری عبدالعزیز نے ایک پریس ریلیز میں مٹیابرج کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کالج کے الیکشن میں 2سیاسی پارٹیوں کے طلباء کے درمیان جو جنگجوانہ اندازسے ہنگامہ خیزی اور خونریزی کامطاہرہ کیا گیا اور جس کے نتیجے میں ایک ڈیوٹی پر تعینات افسر کا ایک طالب علم کی گولیوں سے دن دہاڑے جان چلی گئی اس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے اس کا دوسرا پہلو اس سے کم افسوسناک نہیں ہے کہ وہ امت جو خیر امت کے نام سے جانی جاتی ہے اس کے نوجوان سیاسی پارٹیوں کے آلہ کاربنتے جا رہے ہیں اور تشدد اور خونریزی کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں ۔ ملی اتحاد پریشد کے صدر مولانا نعمت اﷲ حسین حبیبی نے بھی اپنے اخباری بیان میں مٹیا برج کے خون ریز واقعہ پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں مسلمان نوجوانوں کو ملازمت دینے اور تعیم سے آراستہ کرنے کے بجائے سماج دشمن عناصر بنانے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں اور مسلم نوجوان بھی اسے اپنے لئے فخر او عزت کا مقام سمجھ کر آسانی سے قبول کر رہے ہیں ایک دوسرے کو مرنے مارنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ مولانا نے آخر میں کہاکہ کہ اچھا ہوتا کہ ہر مسلم محلے کے ذمہ دارے بیٹھے اور مسلم نوجوانوں کی اصلاح کی فکر کرتے اور ان کی صحیح خطوط پر رہنمائی کرتے ۔ ملی اتحاد پریشد اس سلسلہ میں بہت جلد مسلم نوجوانوں کا ایک لائحہ عمل مرتب کر کے نوجوانوں کے حوالے کرے گی اور معروف ذرائع سے اسے عام کرنے کی کوشش کرے گی۔

Political parties exploit muslim youths

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں