قانون اطفال - سپریم کورٹ نظرثانی کے لیے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-05

قانون اطفال - سپریم کورٹ نظرثانی کے لیے تیار

سپریم کورٹ نے جونائل جسٹس قانون میں بچے کو متعارف کرنے والے شق پر غور کرنے کا آج فیصلہ کیا۔ جس میں 18برس کی عمر تک کسی بھی شخص کو نابالغ مانا گیا ہے ۔ جسٹس کے ایس رادھا کرشنن اور جسٹس دیپک مشرا کی بینچ نے بچہ انصاف (بچے کی دیکھ بھال اور تحفظ) قانون میں بچے کا تعارف مسترد کرنے کیلئے وکیل کمل کمار پانڈے اور سوکو مار کی مفاد عامہ کی عرضی پر غور کرنے کا فیصلہ کیا۔ ججوں نے اس کے ساتھ اٹارنی جنرل غلام واہن وتی سے اس معاملہ میں عدالت کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ دونوں وکیلوں نے اس عرضی میں کہا ہے کہ اس قانون کی دفعہ 10,2-A اور دفعہ 17 آئین کے خلاف ہے ۔ عرضی گذاروں کے وکیل نے کہا ہے کہ اس قانون میں بچے کو بتانے والے قانون کے مطابق ہے ۔ وکیل نے کہاکہ آئین ہند کی دفعہ 82 اور 83 بچے کو بالغ اور نا بالغ بتانے میں زیادہ بہترہے ۔ دفعہ 82 کے مطابق 7 سال سے کم عمر کے بچے کے ذریعہ کیا گیا جرم نہیں ہے ۔ جبکہ دفعہ 83کے مطابق 7 سال سے زیادہ اور 12 سال کم عمر کے بچے کے ذریعہ کئے گئے کسی بھی جرائم کو جرم نہیں مانا گیا۔ دہلی میں گذشتہ سال 16 دسمبر کو 23 سال کی لڑکی سے اجتماعی آبروریزی کی واردات میں شامل 6ملزمین میں سے ایک کے نابالغ ہونے کی بات سامنے آنے سے بچہ عدالتی قانون کے تحت اس کی عمر کا معاملہ سب کے سامنے آیا ہے ۔

SC to take an adult look at the 'juvenile' law

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں