پاکستانی طالبان کو ضمانت دینے سے جماعت اسلامی کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-05

پاکستانی طالبان کو ضمانت دینے سے جماعت اسلامی کا انکار

جماعت اسلامی پاکستان نے پاکستانی طالبان کے اس مطالبہ کو مسترد کر دیا ہے کہ ممنوعہ عسکریت پسند گروپ اور حکومت پاکستان کے درمیان مذا کرات کیلئے دوسرے طالبان کو ضمانت دینی چاہئے ۔ جماعت اسلامی کے ایک اعلیٰ سطحی قائدنے ایسے مسائل پر انتظامیہ کے موقف پر اعتراض کیا۔ امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچا نے کہا کہ ہم مذا کرات کی تائید میں ہیں کیونکہ مسائل کی یکسوئی بات چیت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ لیکن جماعت اسلامی ضامن کی حیثیت اختیار نہیں کر سکتا کیونکہ ہمیں تحریک طالبان پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہوں نے ہماری رائے جاننے کیلئے ہم سے رابطہ بھی پیدا نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے روزنامہ ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بات چیت کیلئے ضامن کیسے ہو سکتے ہیں جبکہ حکومت پارلیمنٹ میں منظورہ قرارداد پر عمل آوری کیلئے بھی تیار نہیں ہے ۔ نوازمسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف، جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن اور جمعیت العلمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پاکستانی طالبان کے ترجمان احسان اﷲ خان نے ضمانت دینے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ پاکستان طالبان حکومت پاکستان سے بات چیت کر سکیں ۔ پاکستانی طالبان نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ حکومت پاکستان طالبان کے کئی اعلیٰ سطحی قائدین کو رہا کر دے تاکہ اس سے بات چیت ممکن ہو سکے ۔

Jamaat-e-Islami Rejects Taliban's Call to Act as Guarantor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں