سریش کلماڑی اور دیگر کے خلاف فرد جرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-05

سریش کلماڑی اور دیگر کے خلاف فرد جرم

دہلی کی ایک عدالت نے کامن ویلتھ گیمس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے معطل شدہ صدرنشین سریش کلمڈی اور دیگر 9افراد پر مبینہ طورپر دھوکہ دہی، سازش رچنے اور سرکاری خزانے کو 90 کروڑروپئے کا چونا لگانے کے الزامات عائد کئے جو دراصل کامن ویلتھ گیمس کے دوران مختلف بے قاعدگیوں میں ملوث تھے ۔ خصوصی سی بی آئی جج رویندر کور نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کلمڈی اور دیگر ملزمین پر فرد جرم عائد کی جن میں اولمپک کمیٹی کے سکریٹری جنرل للت بھانوت بھی شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ سریش کلمڈی پر یہ الزامات بھی عائد کئے جا چکے ہیں کہ انہوں نے گیمز کے مختلف کنٹراکٹس اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو دلوائے اور ناقص اشیاء کا استعمال کیا گیا۔ 10روپئے کی چیز کے 100روپئے وصول کئے گئے ۔

CWG scam: Court frames charges against Suresh Kalmadi and 9 others

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں