بابری مسجد اراضی - مندر کا تارپولین تبدیل کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-26

بابری مسجد اراضی - مندر کا تارپولین تبدیل کی اجازت

سپریم کورٹ نے آج عہدیداروں کو ایودھیا میں بابری مسجد کی اراضی پر واقع عارضی مندر میں ٹارپولین اور رسیوں کو تبدیل کرنے کی اجازت دیدی۔ متنازعہ اراضی سے متصل 67ایکڑزمین پر جوں کا توں موقف کو متاثر کئے بغیر ان کی تبدیلی کی اجازت دی گئی۔ جسٹس آفتاب عالم اور جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی پر مشتمل بینچ نے کہاکہ 2مبصرین کی نگرانی میں عارضی مندر کے مقام پر موجودہ ٹارپولین شیٹ اور رسیوں کے سائز کے برابر نئی ٹارپولین شیٹ اور رسیاں لگانے کی اجازت دی۔ بنچ نے کہاکہ الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مارچ 2003ء میں مقرر کردہ 2عدالتی آفیسرس مبصرین کی حیثیت سے ٹارپولین اور رسیوں کی تبدیلی کی نگرانی کریں گے ۔ ان آفیسروں کو ایودھیا کی صورتحال کے بارے میں ہائی کورٹ کو مطلع کرنے کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔ بنچ نے کہاکہ 2عدالتی آفیسرس اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جوں کے توں موقف کی برقراری کے حکم پر عمل کیا جائے ۔

SC okays temple tarpaulin change

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں