ہیلی کاپٹر معاملت - سابق ایرفورس چیف تیاگی ملزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-26

ہیلی کاپٹر معاملت - سابق ایرفورس چیف تیاگی ملزم

اٹلی سے دستاویزات موصول ہونے کے بعد سی بی آئی نے آج 3,600کروڑکی وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت میں رشوت کے الزامات میں ابتدائی انکوائری میں سابق ایر فورس چیف ایس پی تیاگی کا نام شامل کیا ہے ۔ جو اسکام کی تحقیقات کا سامنا کرنے والے دوسرے سابق دفاعی سربراہ ہیں ۔ ہندوستانی فضائیہ کے سابق چیف کے علاوہ 10دوسروں کا نام بھی ابتدائی انکوائری میں درج کیا گیا ہے جن میں تیاگی کے رشتہ داروں جوہی، دوسکا اور سندیپ تیاگی نیز 4کمپنیوں کے نام شامل ہیں ۔ سی بی آئی کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ سی بی آئی نے ان الزامات کی تحقیقات کیلئے ابتدائی انکوائری درج کی ہے کہ بعض درمیانی افراد اس معاملت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ 12ہیلی کاپٹرس کی سپلائی کیلئے اٹلی کی کمپنی اگسٹا ویسٹ لینڈ کی مدد کی تھی۔ سی بی آئی کے ایک بیان میں کہا کہ سی بی آئی نے اس وقت کے چیف آف ایر اسٹاف ،5 خانگی افراد، اٹلی کی کمپنی، اس کے سی ای او، برطانیہ کی کمپنی، اس کے سی ای او، 3درمیانی افراد اور 2ہندوستانی کمپنیوں کے خلاف برطانیہ سے کام کرنے والی کمپنی سے 12اے ڈبلیو 101، وی وی آئی پی! وی آئی پی ہیلی کاپٹر کے حصول کے معاملہ میں ابتدائی انکوائری درج کی ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگسٹا کی سرپرست کمپنی فنیمیکا نیکا نے درمیانی افراد کو 7ملین یورو یعنی تقریباً50کروڑروپئے کمیشن کے طورپر دئیے تھے ۔ جس میں سے 7ہندوستانی شہریوں کو تیونس اور موریشس کے ذریعہ بھاری رقومات کی منتقلی کی گئی۔ رقم 2 ہندوستانی کمپنیوں آئی ڈی ایس انفوٹیک اور ایرو میٹرکس کے ساتھ انجینئرنگ کنٹراکٹ کے نام پر بھیجی گئی۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ایک سابق دفاعی سربراہ کا نام سی بی آئی کی تحقیقات میں شامل ہوا ہے ۔ بحریہ کے سابق سربراہ اڈمیرل سشیل کمار کا نام 12میزائلس کی خریدی میں مبینہ روشت کی تحقیقات سے متعلق 2005-06 کے کیس میں سامنے آیا تھا۔

Chopper scam: CBI enquiry names ex-IAF chief SP Tyagi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں