شاہی امام کی تحقیقاتی اداروں پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-26

شاہی امام کی تحقیقاتی اداروں پر تنقید

دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیوں کو ملک میں کسی بھی بم دھماکوں کے خاطیوں کانام تحقیقات کے آغاز اور ان کی تکمیل سے پہلے بتادینے کی عادت ہے ۔ حالیہ حیدرآباد دھماکوں کے حوالے سے احمدبخاری نے کہاکہ بم دھماکوں میں انڈین مجاہدین کے رول سے متعلق قومی تحقیقات ایجنسی کے شبہات بے بنیاد ہیں ۔ شاہی امام نے کل شام صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر تفتیش کنندوں کو انڈین مجاہدین پر شبہ ہے تو انہیں چاہئے کہ اس کے دفترکا مقام بتائیں اور اس کے کارکنوں کی شناخت کریں ۔ شاہی امام نے کہاکہ ان بیانات کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری مشنری کی جانب سے مالیگاؤں ، مکہ مسجد اور سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے بعد بے قصور مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔

Shahi Imam blames investigation agencies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں