خفیہ اداروں اور پولیس کی ناکامی - چیف جسٹس پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

خفیہ اداروں اور پولیس کی ناکامی - چیف جسٹس پاکستان

پاکستان کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ بلوچستان میں پولیس اور خفیہ ادارے اپنا کام احسن طریقے سے سر انجام دینے میں ناکام رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں ہفتہ کو ہوئے بم دھماکے کے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران کہی ۔
پی ٹی آئی کی اطلاع کے مطابق پاکستان کی سپریم کورٹ نے آج معتمد دفاع اور معتمد داخلہ کو عدالت میں طلب کرلیا ۔ پاکستان کےجنوبی شہر کوئٹہ میں سینکڑوں شیعہ عوام کی ہلاکت پر خود اپنے طور پر کاروائی شروع کی ۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی اجلاس جس کی صدارت چیف جسٹس افتخار چودھری کر رہے ہیں داخلہ اور دفاع کی معتمدین کو شام میں حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی ۔ عدالت نے 10 جنوری کو دو خود کش حملوں کے سلسلہ میں بھی رپوٹ طلب کی ۔ اس طرح 16 فروری کے ہلاکت خیز حملہ کی رپورت طلب کئی گئی ۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نوٹ کے بعد عدالت نے کاروائی شروع کی ۔ 10 جنوری کے دو خودکش حملوں میں 92 افراد ہلاک ہوگئے اور 16 فروری کے حملہ میں 90 ہلاک ہوگئے ۔یہ دونوں حملے کوئٹہ کے شیعہ اکثریتی علاقہ میں کئے گئے سینکڑوں عوام نے ان ہلاکتوں کے خالاف کوئٹہ میں دھرنا دیا ۔
انسانی حقوق تنظیموں اور شیعہ عوام نے پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔ اسلام آباد ، کراچی ،لاہور میں مظاہرے کئے گئے ۔

Pak SC takes notice of killings

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں