افضل گرو پھانسی - انسانی حقوق تنظیموں کا اعتراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

افضل گرو پھانسی - انسانی حقوق تنظیموں کا اعتراض

پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمہ میں افضل گرو کو پھانسی دئیے جانے پر عالمی سطح کے انسانی حقوق گروپس نے ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ سزائے موت پر عمل آوری بند کردئے اور اس سزا کو ختم کرنے کے لیے اقدامات شروع کرے ۔ نیویارک میں قائم ہیومن رائٹس واچ کی ڈائرکٹر ساؤتھ ایشیاء میناکشی گنگولی نے کہا کہ ہندوستانی حکومت سے یہ سوال کرنے کی ضرورت ہے کہ اس نے افضل گرو کو اب کیوں پھانسی دی ۔ کوئی بھی اس بات پر اعتراض نہیں کرسکتا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزا نہیں دینی چاہیے لیکن سزائے موت یک ظالمانہ اور ناقابل تنسیخ عمل ہے اور ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے کہ ایسی سخت سزا کا حقدار ٹہرایا جائے ۔ گروپ نے کہا کہ
وہ سزائے موت کی ہر صورت میں مذمت کرتا ہے اور اسے ایک غیر انسانی سزا قرار دیتا ہے ۔ ممبئی پر 26/11 کے حملوں کے واحد زندہ بچ جانے والے اجمل قصاب کو دی گئی پھانسی کے تین ماہ بعد افضل گرو کو پھانسی کی سزا دی گئی ۔ گنگولی نے کہا کہ ہندوستان کو چاہیے کہ چند افراد کو مطمئن کرنے کے لیے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد بند کردے ۔ بجائے اس کے اسیے ممالک میں شامل ہوجائے جنہوں نے اس سزاء کو ختم کردیا ہے ۔ اسی دوران لندن کے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افضل گرو کی سزائے موت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایمنسٹی کے ہندوستان سے متلق پروگرام ڈائرکٹر ششی کمار ویلاٹ نے کہا کہ ہم سختی کے ساتھ سزائے موت کی مذمت کرتے ہیں ۔ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ ہندوستان سزائے موت پر عمل آواری کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کی مذمت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ افضل گرو کے مقدمہ کو منصفانہ طور پر چلانے کے معاملہ میں کئی سنگین سوال کھڑے کئے جارہے ہیں ۔ افضل گرو کو مناسب قانونی نمائندگی نہیں ملی اور نہ ہی اسے خاطر خواہ وکیل چننے کا موقع دیا گیا ۔ اس تشویش کو دور کئے بغیر ہی سزائے موت پر عمل آواری مناسب نہیں تھی ۔ نومبر میں اجمل قصاب کو پھانسی دئیے جانے سے پہلے ہندوستانی عہدیداروں نے درخواست رحم مسترد کئے جانے اور سزائے موت پر عمل آواری کے اوقات وایام سے عوام کو با خبر رکھا تھا لیکن اب ایک نئے طریقہ پر عمل کیا جارہا ہے جس میں خفیہ طریقہ سے اس سزاء پر عمل درآمد ہو رہا ہے ۔


Post Afzal Guru hanging, global rights groups demand India end executions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں