ایران کی نیوکلیائی معاملے پر 6 اہم ممالک سے بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

ایران کی نیوکلیائی معاملے پر 6 اہم ممالک سے بات چیت

قزاقستان کے الماٹی میں نیو کلیائی معاملے پر6 اہم ممالک کے ساتھ بات چیت کی شروعات میں امریکہ کے نرم رویہ سے خوش ایران سے امید ہے کہ اس بات چیت کا مثبت نتیجہ سامنے آئے گا ۔ تقریبا 8 ماہ بعد شروع ہوئی بات چیت میں امریکہ نے ایران پر عائد کردہ پابندیوں میں معمولی کٹوتی کی تجویز پیش کی ہے جس کے بدلے ایران نے کہا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے موجود دنیا کی 6 طاقتوں کے ساتھ اپنے نیو کلیائی پروگرام کے سلسلے میں بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے ۔
یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا "ہم نے کچھ اہم تجاویز پیش کئے ہیں اور ایران نے اس پر نرمی اور مثبت رخ اپنایا ہے ۔ باوجود اسکے کسی کو امیدنہیں ہے کہ الماٹی میں دو دن تک چلنے والی اس میٹنگ میں سمجھوتہ ہو پائے گا"۔

'Positive' Iran Nuclear Talks End In Almaty

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں