پاکستان - صوبہ سندھ کی ایک درگاہ پر دھماکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

پاکستان - صوبہ سندھ کی ایک درگاہ پر دھماکہ

پاکستانی صوبہ سندھ کے شکار پور میں درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے اندر بم دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے خلاف شکارپور ، حیدرآباد اور لارڈکانہ میں ہوائی فائرنگ اور احتجاج کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ شکار پور کے گاوں ماڑی میں واقع درگاہ حاجن شاہ میں ساڑھے آٹھ بجے کے قریب بم دھماکا ہوا ۔ عینی شاہدین کے طابق ایک شخص بیگ لے کر درگاہ کے گدی نشیں سائیں حاجن شاہ سے ملاقات کے لیے ان کے کمرے میں آیا اور بیگ چھوڑ کر چلا گیا ۔ اس کے کچھ دیر بعد دھماکا ہوگیا ۔دھماکے میں سائیں حاجن شاہ بھی زخمی ہوئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال شکار پور منتقل کیا گیا ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد سائیں حاجن شاہ کو سکھر کے نجی اسپتال لارڈکانہ لے جایا گیا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دو کلو وزنی اور ریموٹ کنٹرولڈ تھا ۔

Blast at shrine in Pakistan's Shikarpur leaves three dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں