مصری پارلیمانی انتخابات اور مذاکرات - اپوزیشن کا بائیکاٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

مصری پارلیمانی انتخابات اور مذاکرات - اپوزیشن کا بائیکاٹ

مصر کی اہم اپوزیشن پارٹیوں کے وقافی "قومی نجات وہندہ محاذ" نےآج اعلان کیاکہ وہ آئندہ پارلیمانی اتخابات کا جو اپریل میں مقرر ہیں اور قومی مذاکرات کاجس کی اپیل صدر مصر محمد مرسی نے کی ہے ، بائیکاٹ کیا جائے گا ۔ سابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی نگر انکار ادارہ کے سربراہ محمد البروعی نے کہا کہ موجودہ حالات کا نتیجہ صرف انتشار کی صورت میں نکل سکتا ہے ۔ فوج کو ایک بار پھر سے سیاسی قائدین پر غلبہ حاصل ہونے کا اندیشہ ہے اسلیے مصر کی اپوزیشن پارٹیوں کا متحدہ وفاق آئندہ پارلیمانی انتخابات اور مذاکرات کی صدر مرسی کی دعوت کابائیکاٹ کرے گا ۔ دریں اثناء مصر کے کئی شہرں میں جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ عدالتی فیصلوں اور صدر مرسی کی حکومت کے خلاف ملک گیر سطح پر سیول نافرمانی کی تحریک نے شدت اختیار کر لی ہے ۔ 17 فروری کو بندرگاہ سعید میں انتہاء پسندوں سبز خوابوں کاجلوس نکالا گیا تھا جو 26 جنوری کی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ ان جھڑپوں میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے اور فوجداری عدالت نے 21 افراد کو 74 فٹبال کے شائقین کو ہلاک کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی ۔ صدرمرسی کے حامی جھڑپوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرہے ہیں ۔

Egypt's main opposition coalition will boycott elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں