مولوی فقیر کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے رابطہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-24

مولوی فقیر کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے رابطہ

وقافی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے آج کہا ہے کہ مولوی فقیر کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔ طالبان آج ہی اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کردیں تو بھی ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر مذاکرات کے لیے طالبان کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے ،نیز بلوچستان کے دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن اقدام کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمٰن ہتھیار پھینک کر مذاکرات کریں ، قانون کے مطابق سہولت دیں گے ۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ "میں ہمیشہ کہتا رہا ہوں کہ طالبان جب کمزور پڑجاتے ہیں تو مذاکرات کے لیے راضی ہوجاتے ہیں اور اس دوران خود کو طاقتور بنا کر پھر سے اپنی دہشت گرد گرمیاں شروع کردیتے ہیں ۔" انہوں نے کہا کہ جب طالبان نے مذاکرات کی دعوت دی تو حکومت نے ان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آگے آئیں اور مذاکرات منعقد کرتے ہوئے اور تشدد کو ختم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے ہمیں تین ذمہ داران کے نام دئیے ہیں جس پر ہم نے کہا کہ ہم انہیں مذاکرات کے لیے قائل کریں گے لیکن طالبان نے اپنی مذاکراتی ٹیم کے رکن کے طور پر عدنان رشید کا نام دیدیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے کتنے سنجیدہ ہیں ۔

Pakistan to seek Interpol help for Maulvi Faqir's extradition: Malik

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں