دمشق - ریڈیو ٹی۔وی کامپلکس پر راکٹوں سے حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-23

دمشق - ریڈیو ٹی۔وی کامپلکس پر راکٹوں سے حملہ

جیش الحرکاد مشق میں ریڈیو ، ٹی وی کامپلکس پر راکٹوں سے حملہ
دمشق میں کل پیش آئے بم دھماکوں میں ہلاک و زخمی افراد کی تعداد 226 ہوگئی ہے جس میں 83 مہلوکین شامل ہیں ۔ ادھر حبیش الحر کے اسپشل ناسک فورس یونٹ نے دمشق کے الامویین اسکوائر میں واقع ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر گولہ باری کی ہے ۔ شامی میڈیا سنٹر کے مطابق حبیش الحر نے المہاجرین کالونی میں صدراتی قصر تشرین پر الہاون راکٹوں سے حملہ کیا ۔ شامی نیٹ ورک لائیو کے مطابق دمشق کے جنوبی علاقہ یرموک میں واقع فلسطینی مہاجر کیمپ میں بلدیہ دفتر کے علاقے میں سرکاری فوج اور حبیش الحر کے جنگنوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے اطلاعات ہیں ۔ ادہر جمعہ کے مضافاتی علاقے پر شدید گولہ باری کا دوبارہ آغاز ہوگیا ۔ اس کے ساتھ املاذقیہ کی مشروع الطیبہ کالونی میں شامی فوج نے اندھا دھند گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ۔

jaysh al hur attack in damascus

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں