ہندوستانی سائنسداں کو صدر اوباما نے ایوارڈ پیش کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

ہندوستانی سائنسداں کو صدر اوباما نے ایوارڈ پیش کیا

امریکی صدر براک اوباما نے باوقار نیشنل میڈل آف ٹکنالوجی اینڈ اینو ویشن ممتاز ہندوستانی امریکی رنگا سوامی سرینواسن کو لیزر کے ساتھ اُن کے منفرد کام کیلئے پیش کیا۔ رنگا سوامی نے اپنی اختراعی نوعیت کی دریافت کیلئے یہ ایوارڈ سامیول بلم اور جمیز کے ساتھ حاصل کیا۔ کل وائیٹ ہاوز میں منعقدہ پرشکوہ تقریب میں اوباما نے نیشنل میڈل آف سائنس 12 ممتاز سائنسدانوں کو پیش کیا جبکہ 10غیر معمولی موجدین نے 2011ء نیشنل میڈل آف ٹکنالوجی اینڈ اینو ویشن حاصل کیا جو امریکی حکومت کی جانب سے سائنس دانوں ، انجینئرس اور موجدین کو عطا کئے جانے والے اعلیٰ ترین اعزازات ہیں ۔ 1980ء میں خصوصی قانون کے ذریعہ قائم کردہ نیشنل میڈل آف ٹکنالوجی اینڈ اینو ویشن پہلی بار 1985ء میں عطا کیا گیا اور وائیٹ ہاوز کی طرف سے یہ ذمہ داری یو ایس ڈپارٹمنٹ آف کامرس، پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس نبھاتا ہے ۔

Obama awards science medal to Indian-American inventor Rangaswamy Srinivasan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں