دھولیہ فسادات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ - جماعت اسلامی ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

دھولیہ فسادات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ - جماعت اسلامی ہند

6!جنوری کو مہاراشٹراکے شہر دھولیہ میں معمولی تنازعہ کے فرقہ وارانہ تصاد م کی شکل اختیار کر نے کے بعد پولیس کی یکطرفہ کار روائی کے خلاف جماعت اسلامی ہند نے سخت کار روائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ جماعت کا کہنا ہے کہ پولیس نے یکطرفہ کار روائی کی اور ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئلے پوائنٹ بلینک فائرنگ کر کے 6مسلم نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ جملہ 42 افراد کو گولیوں سے زخمی کیا گیا۔ انہوں نے انہد کی تحقیقی رپورٹ اور اخباروں کی رپورٹوں کے حوالے سے کہاکہ پولیس کا رویہ واضح طورپر جانبدارانہ، ظالمانہ اور فرقہ پرستانہ رہا اور پولیس کا یہ رویہ ملک کے مستقبل کیلئے شدید خطرات سے بھرا ہوا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت ان افسوسناک واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائیں اور پولیس کی اصلاح اور اس کے اندر موجود فرقہ پرست عناصر کی سرزنش پر توجہ دیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہاؤرٹ کے جج کے ذریعہ اس واقعہ کی متعینہ وقت کے اندر عدالتی تحقیق کروائی جائے ۔ ہلاک شدگان کے ورثاء اور زخمیوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے اور خاطی پولیس افسران کے خلاف کار روائی کی جائے ۔ انہوں نے اس موقع پر ملک سے فرقہ پرستی اور دہشت گردی ختم کرنے کیلئے موثر اقدام کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ انہوں نے بھونسلے ملٹری اسکول ناسک، ابھینو بھارت، سناتن سنستھان اور مختلف سیناؤں کے سلسلے میں تحقیق کر کے فرقہ پرستی اور دہشت گردی کے ہر سوراخ کو بند کر دینے کامطالبہ کیا۔

Jamat Islami asked asked to order a judicial probe of dhule riots

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں