مسلم ورلڈ لیگ گلوبل کمیشن نے ایران میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک فلم بنانے کی تجویز پر سخت احتجاج کیا ہے ۔ ایران کے ایک میڈیا گروپ نے اعلان کیا ہے جس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک شیطانی حرکت قرار دیا گیا ہے ۔ کمیشن نے کہاکہ یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ مبارک میں گستاخی ہے ۔ حضور اکرام صلی اللہ علیہ وسلم پر فلم بنانا یا اشتہارات تیار کرنا ایسا گناہ ہے جسے کبھی معاف نہیں کیا جاسکتا ۔ اگر فلم بنائی جاتی ہے تو ایک سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔ مسلم ورلڈلیگ نے ایرانی حکومت پر زوردیا کہ وہ اس حرکت کو فوری روک دے ۔
MWL body denounces Iranian film on Prophet
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں