او آئی سی کانفرنس - القدس کی حفاظت سرفہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-05

او آئی سی کانفرنس - القدس کی حفاظت سرفہرست

فلسطینی رکن پارلیمان اور غزہ محاصرہ کے خلاف بنائی گئی قومی کمیٹی کے سربراہ جمال خضری نے چہارشنبہ اور جمعرات کو ہونے والی اسلامی کانفرنس کے 12 اجلاس سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصی اور القدس کو یہودیانے کی کار روائیوں کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور القدس کے معاملے کو کانفرنس کے ایجنڈے میں سرفہرست رکھے جائے ۔ رکن پارلیمنٹ جمال خضری نے مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت اور اس کو شرپسند اسرائیلی حکومت کی ریشہ دوانیوں سے بچانے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ القدس پر اسرائیلی حملے بڑھتے جا رہے ہیں صہیونی حکومت یہودی بستیوں کو تیزی سے توسیع دے رہی ہے ۔ متعدد فلسطینی دیہاتوں کو نسلی امتیاز کی مظہر نسلی دیوار کے ذریعہ جدا کیا جا رہا ہے اور یہودی بستیوں اور نسلی دیوار کے ذریعے القدس کا تعلق مغربی کنارے سے کاٹ کر رکھ دیا گیا ہے ۔

12th OIC conference, safety of Al-Quds Al-Sharif as a top priority

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں