ابوظہبی - خوفناک سڑک حادثہ - 24 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-05

ابوظہبی - خوفناک سڑک حادثہ - 24 ہلاک

ابوظہبی میں آج صبح پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 24 افراد ہلاک ہو گئے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مہلوکین میں ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں ۔ یہ حادثہ صبح 7:45 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک جو ریتی اور دیگر تعمیراتی اشیاء سے لدا ہوا تھا ایک بس سے ٹکرا گیا جس میں ورکرس سوار تھے ۔ ڈائرکٹر ابوظہبی پولیس ٹرافک اینڈپٹرول ڈائرکٹوریٹ بریگیڈئیر حسین احمد الحریتی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ ہنوز یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بس آنے والے ٹرک سے متصادم ہو گئی یا بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس میں سوار ورکرس ٹرک میں موجود ریتی اور دیگر تعمیراتی اشیاء کی زد میں آ گئے اور اس کے ملبہ میں دب کر ہلاک ہو گئے ۔ ایک ورکر نے جو حادثہ کے مقام کے قریب ہی تھی بتایا کہ پولیس نے شاہراہ پر ٹرافک آمدورفت روک دی اور ایمبولینس کے ذریعہ نعشوں اور زخمی افراد کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ال عین ہاسپٹل کے عہدیداروں نے بتایا کہ جملہ 24افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں پانچ کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ بنگلہ دیش کے سفارت خانے نے 16 بنگلہ دیشی شہریوں کے ہلاک ہونے کی توثیق کی ہے ۔ مہلوکین میں ایک ہندوستانی بھی شامل ہے ۔

Horrific accident: Heavy trailer truck smashes into back of bus killing 24 people near Al Ain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں