سعودی عرب سے امریکہ کے ڈرون حملے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-08

سعودی عرب سے امریکہ کے ڈرون حملے

امریکہ سعودی عرب میں ایک خفیہ اڈہ چلا رہا ہے اور وہاں سے اس نے 2011ء میں سی آئی اے ڈرون حملہ کر کے امریکہ میں پیدا ہوئے القاعدہ لیڈر انوارلاولقی کو ہلاک کیا تھا۔ یہ انکشاف ایک میڈیا رپورٹ سے ہوا۔ واشنگٹن پوسٹ نے آج ایک رپورٹ میں کہاکہ مغربی ایشیاء کا یہ اڈہ 2سال قبل قائم کیا گیا تھاکہ جنگجو گروپ کے ممبران کو تلاش کرنے میں امریکی افسران کو سہولت ہو۔ سی آئی اے کے نمائندوں نے اس رپورٹ پر رائے زنی کرنے سے انکار کر دیا۔ امریکہ کی متنازعہ ڈرون پالیسی پر یہ انکشاف ایک تازہ حملہ ہے ۔ وائٹ ہاوس کے افسران نے اخبار سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے اس اہم ٹھکانے کا نام ظاہر نہ کرے کیونکہ اسے تشویش ہے کہ اس اطلاع کے ملنے سے جنگجوؤں کی تلاش کاکام متاثر ہو سکتا ہے ۔

CIA operating drone base in Saudi Arabia, US media reveal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں